دفاع وطن کے شہدائوں کو بلدیہ کورنگی کا سلام، یوم دفاع پاکستان پر شایان شان تقریب کا انعقاد

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ وطن کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کیا تھا وطن کی تعمیر اور اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا نے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔

جنگ ستمبر کے شہدائوں کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ دفاع وطن کے شہدائوں کا لاج رکھتے ہوئے اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور علم کے ذریعے دنیا میں اپنے کا نام اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے خورشید گرلز گورنمنٹ ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کے آڈیوٹیوریم میں بلدیہ کورنگی کے تحت شہدائے دفاع وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا ،ڈائریکٹر ایجوکیشن جاوید مصطفی اور خورشید گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کی پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر تقریب میںضلع کورنگی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مینز بھی کثیرتعداد میں موجود تھے ۔تقریب میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے بچوں نے ملی نغموں اور ٹیبلو کے ذریعے شہدائے دفاع وطن کو خراج عقیدت اور سلام تحسین پیش کیا جس پر شرکاء نے ننھے بچوں کو زبردست داد تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ شہر اکراچی منی پاکستان ہے ہمیں اس شہر کو ملک کر اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کے ساتھ دنیا کا مثالی شہر بنا نا ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے بچوں کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہاکہ جس ملی جوش و جذبے کے ساتھ ہمارے بچوں نے آج اس تقریب میں اپنے دفاع وطن کے شہدائوں کو خراج عقیدت پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہاکہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز کرچکے ہیں انشا اللہ عوامی تجاویز اور رہنمائی کے ذریعے شہر کراچی کی تعمیر کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر شہر اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے اسکولوں کے بچوں کو یوم دفاع پاکستان پر ملی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے ساتھ اسکولوں کے تعلیمی ماحول کو بھی بہتر بنا یا جائیگا۔

قبل ازیں تقریب میں آمد پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ اور چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کا اسکائوٹس دستے سے شاندار استقبال کیا۔