دفاعی برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا، عمر محمود حیات

CHAIRMAN POF BOARD LT GEN UMAR MAHMOOD HAYAT

CHAIRMAN POF BOARD LT GEN UMAR MAHMOOD HAYAT

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ د فاعی برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا،پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے نئی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار متعارف کروائے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے’ پی او ایف جدید ہتھیار تیار کررہا ہے۔

20 سے زائد ممالک نے دفاعی نمائش میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایم او یوز پر دستخط کیے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے گذشتہ دو سالوں میں برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال 95 ملین ڈالر کاآمدنی میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین پی او ایف نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے اپنی مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے جدید ہتھیار پوف آئی کی مقبولیت کے بعد دو نئے جدید ہتھیار متعارف کرائے جن میں ہیوی مشین گن پاک16، اور ایل ایس آر ، لائٹ اسنیپررائفل متعارف کرائی ہے جو آئیڈیاز 2016 میں غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو جدید ہتھیار فراہم کیے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038