ڈگریوں کی تصدیق میں ایچ ای سی نے عوام کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

HEC

HEC

اسلام آباد (جیوڈیسک) دستاویزات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دو برسوں میں ڈگریوں کی تصدیق کی مد میں 24 کروڑ روپے کمائے۔ دستاویزات کے مطابق یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایچ ای سی کے اکاونٹ میں رکھی گئی۔

ایچ ای سی ایک ڈگری کی تصدیق کے لیے آٹھ سو روپے فیس وصول کر رہا ہے جبکہ ڈگری کی فوٹو کاپی کی تصدیق کے لیے پانچ سو روپے فی فوٹو کاپی وصول کر رہا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اعتراض لگایا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن غیر قانونی طور پر فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر ہی فیسیں وصول کر رہا ہے۔ قانون کے تحت فیس اسٹرکچر کا فنانس ڈویژن سے منظور ہونا ضروری ہے۔