وفود کے مابین مسئلہ کشمیر پر بھی سیر حاصل گفتگو ایک اہم پیش رفت ہے۔ سجاد کریم

Sajjad Karim

Sajjad Karim

نیلسن (عبد اللہ زید) یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیرمین، یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو ریفارمز گروپ کے قانونی امور کے ترجمان نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین گزشتہ روز برسلز میں ہونے والے تیسرے ‘ سٹریٹجک ڈائلاگ ‘ کا خیر مقدم کیا ہے مشیر خاص وزیر اعظم پاکستان برائے خارجہ امور سر تاج عزیز اور یورپی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کی سر براہ اعلیٰ نمائندہ خاص فیڈریکا مغرینی کے درمیان جی ایس پی پلس اور مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔

ان ملاقاتوں میں جی ایس پی پلس کے متعلق پیش کردہ رپورٹ کا دونوں اطراف سے جائزہ لیا گیا اور معاملات کو تسلی بخش قرار دیااگر چہ یورپی یونین کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے فریقین کے درمیان طے ہونے والی شرائط پر عملدرآمد کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے ڈاکٹر سجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) نے کہا ہے کہ بطورچئیر مین پاکستان گروپ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان روابط کا تسلسل تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور جی ایس پی پلس کے پاکستان کی معشیت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹراسبرگ میں جاری اجلاس کے دوران دیگر اراکین یورپی پارلیمنٹ سے گفتگو کے بعد میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ فریقین کے مابین مذکرات نتیجہ خیز رہے اور یورپی یونین میں اس کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے کشمیر میں جاری تشویش ناک صورت حال کے پس منظر می ںفیڈریکا مغرینی کو تحریر کردہ اپنے ایک مراسلے اور ان کی جانب سے ایک تاریخی جواب کے متعلق ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے وفود کے مابین مسئلہ کشمیر پر بھی سیر حاصل گفتگو ایک اہم پیش رفت ہے جس میں دونوں راہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔