اسلام آباد : اکنا ریلیف کینیڈا کے میڈیا ایڈوائز عبد الغفور چوہدری نے بتایا کہ صدر اکنا ریلیف کینڈا طاہر علوی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت حسین آج پاکستان پہنچیں گے اوروہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تلہ گنگ میں بنائے گئے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اکنا کا وفد سی بی آر ٹاؤن میں واقع الخدمت فاؤنڈیشن کے ’’رازی ہسپتال ‘‘کا دورہ بھی کرے گا ۔ عبد الغفور چوہدری نے کہا کہ یہ دونوں پراجیکٹس کینڈا کے لوگوں نے اکنا ریلیف کینیڈاکے توسط سے پاکستانی عوام کے لیے بنائے ہیں۔
اکنا ریلیف کینیڈا کے میڈیا ایڈوائز عبد الغفور چوہدری نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی دعوت پر مجھے الخدمت یوتھ گیدرنگ میں شرکت کا موقع ملا تو دیکھ کر احساس ہوا کہ الخدمت انسانیت کے لیے جو کچھ کررہی ہے یقینااسے کسی تعریف و توصیف کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سات بڑے شعبہ جات میں دکھی انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کررہی ہے جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت عامہ، کفالت یتامی، تعلیم، صاف پانی، کمیونٹی سروسز اور مواخات شامل ہیں۔