دہلی کے بعد کولکتہ میں طلبا اور اساتذہ مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر

Protest

Protest

کولکتہ (جیوڈیسک) مودی سرکار جواہر نہرو یونیورسٹی کے مظاہرے سے ابھی نمٹ نہیں سکی تھی کہ کولکتہ میں جادھو پور یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے۔

یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ نے افضل گرو اور کشمیروں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شہر میں ریلی نکالی اور آزادی کے نعرے لگائے۔

دوسری جانب دہلی کی جواہر نہرو یونیورسٹی کے طلبا اور بھارت سرکار کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگانے پر یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے اور طلبا رہنما کنہایا کمار کی گرفتاری کے خلاف یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے سے معطل ہیں۔