دہلی ہائیکورٹ نے کنہیا کمار اور انکے ساتھیوں کو دی گئی سزائیں معطل کر دیں

Delhi High Court

Delhi High Court

نئی دہلی (جیوڈیسک) دہلی ہائیکورٹ نے صدر طلبہ یونین جواہر لعل یونیورسٹی کنہیا کمار اور انکے ساتھیوں کیخلاف یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے دی گئی سزائیں معطل کرتے ہوئے حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ڈسپلنری کمیٹی نے کشمیری حریت پسند افضل گورو کی برسی کی تقریب یونیورسٹی میں منعقد کرانے پر ایکشن لیتے ہوئے کنہیا کمار کو 10 ہزار روپے جرمانہ انکے ساتھی عمر خالد کو 5 سال کے لئے کیمپس سے نکال دیا تھا انکے دیگر ساتھیوں انربان، بھٹا چاریہ، ایشوپر ادھیکاری وغیرہ کیخلاف بھی اسی طرح کا ایکشن لیا تھا۔