دہلی کے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں سی بی آئی کا چھاپہ ،دفتر سیل

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سی بی آئی نے دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دفتر میں چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا ۔دلی کے وزیراعلیٰ نے کارروائی کا ذمےدار بھارتی وزیراعظم مودی کو قراردیدیا اور کہا مودی بزدل اور نفسیاتی مریض ہیں۔

سی بی آئی نے کیجریوال کے دفتر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا کیجریوال کے پرنسپل سیکرٹری سے فراڈ کے سلسلے میں تفتیش کی گئی۔وزیر اعلی کا دفتر سیل نہیں کیا،سی بی آئی نے دلی کے مزید کئی مقامات پر بھی چھاپہ مارا۔