وارڈ نمبر 12 مسجد سجادیہ گلی بھنڈانوالی میں صفائی کا ناقص انتظام

Piles of Garbage

Piles of Garbage

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وارڈ نمبر 12 مسجد سجادیہ گلی بھنڈانوالی میں صفائی کا ناقص انتظام ، گلیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں۔ عملہ صفائی کئی کئی روز تک غیر حاضر۔

یہ بات امیدوار کونسلر مخدوم انتظار حسین قریشی ، ذاکر مختیار حسین نے ٹی ایم اے کروڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیوں کی صفائی اور روشنی کے نظام کر بہتر بنایا جائے۔ دوسری جانب گزشتہ کئی ماہ سے وارڈ نمبر 11 کی گلی ملک عطاء محمد ، گلی اللہ داد جکھڑ میں سٹریٹ لائٹس بند ہیں۔ عشاء اور فجر کی نماز کیلئے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔

جبکہ کروڑ لعل عیسن میں آئے روز چوری کی ہونے والی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے ٹی ایم اے کروڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔