مطالبہ منظور: وزیر اعظم نے فاٹا میں سیاسی و آئینی اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج صبح جب سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار کے کاغذات جمع کرانے کے بعد فاٹا سے سپیکر کے امیدوار جی جی جمال کے گھر پہنچے اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کے حق میں دستبردار ہو جائیں تو انہوں نے جواباً یہ شرط رکھ دی کہ اگر حکمران جماعت فاٹا میں آئینی اصلاحات پر آمادہ ہو جائے اور فاٹا کے عوام کو دیگر پاکستانی شہریوں کے برابر حقوق دلانے پر راضی ہے تو وہ دستبردار ہو جائیں گے۔

اس مطالبے کو سننے کے بعد سردار ایاز صادق نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان کا مطالبہ وزیر اعظم تک پہنچائیں گے۔

اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نے جی جی جمال اور دیگر اراکین فاٹا کے اس مطالبے کو جائز اور اصولی سمجھتے ہوئے فوری طور پر فاٹا میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، اور اس کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں لفیٹینٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبر پختونخوا مہتاب احمد خان اور زاہد حامد شامل ہیں۔ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض وفاقی سیکرٹری سیفران ادا کریں گے۔