جمہوریت کو انتقام نہ کہو

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

جمہوریت کو انتقام کا نام دینے والے نہ تو عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ ہی جمہوریت کے ساتھ اُن کا مقصد تو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔

اِس وقت ملک میں مسائل ہی مسائل ہیں۔کوئی ایسی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی جو عوام کے جذبات کی قدر کرے اور مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہو۔

پیپلزپارٹی نے نہ صرف جمہوریت کو انتقام کا نام دیا ہے بلکہ گزشتہ پانچ سالوں میں یہ بات عملی طور پر ثابت بھی کردی ہ۔

وہ جس جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں وہ صرف اور صرف بے گناہوں سے انتقام لینا ہی جانتی ہے۔

میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے سوال کرتا ہوں کہ بے گناہ عوام سے کس بات کا انتقام لیتے ہو؟کیا اس بات کا انتقام لیتے ہو کہ عوام سیاست دانوں کوووٹ دیتے ہیں۔

Elections Pakistan

Elections Pakistan

اب عوام با شعور ہوچکے اورانتقامی جمہوریت کا وقت گزر چکا اب ملک میں حقیقی جمہورت آنے والی ہے۔

میں عوام سے اپیل کرتا ہوںکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام مخلص اور اہل لوگوں کو ووٹ دیں جو اقتدار میں آکر بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں اورملک کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

عوام کے لیے اور صحت و تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کرترقی کی راہ ہموار
کرسکیں۔

Nasir Ali

Nasir Ali

تحریر : رائوناصر علی خان
raonasiralikhan555@gmail.
03234822555