شہسوار جمہوریت کا عظیم الشان استقبال کریں گے : حاجی قیصر امین بٹ

Haji Qaisar Amin Butt

Haji Qaisar Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ شہسوار جمہوریت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف کی اتوار کے روز لاہور آمد پر ان کا عظیم الشان استقبال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے منعقدہ جنرل کونسلرز ، لیگی کارکنوں کے اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کیا ۔حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا اور پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی کیلئے اقتدار قربان کیا۔

عظیم قائدکی عظیم خدمات پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور اسی سلسلے میں اتوار کے روز عظیم قائد کا عظیم الشان استقبال کرکے پاکستانی عوام ثابت کریگی کہ میاں محمد نواز شریف آج ان کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انشاء اللہ الیکشن 2018ء میں شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشن کو مزید فروغ دیں گے۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور