جمہوری بساط لپیٹے جانے کی باتوں میں حقیقت نہیں: فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں جانے کے بعد اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اسلام آباد کو بند کرنا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کر کے پاکستان تحریک انصاف خود بند گلی میں داخل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی رضامندی کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی ماحول کی صورتحال 12 اکتوبر 1999ء سے قدرے مختلف ہے، اس حوالے سے خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں۔