جمہوری حکمرانوں نے مہنگائی اور کرپشن کے تحفے دیئے۔ ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لیجانا ہے تو حکمرانوں کو قول وفعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا ،جمہوری حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، مسائل میں اضافہ اور کرپشن کے تحفے دیئے ہیں۔

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا عذاب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ایسے حکمران بھلا عوام کی کیا خدمت کرینگے ۔حکمران گناہوں سے توبہ کرکے نیت اچھی کرلیں تو معاشی استحکام آجائیگا ،جھوٹے وعدے اور دلاسے سے مسائل حل نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے۔

کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے کرپشن کے باعث پیدا ہونیوالا بچہ بھی ہزاروں کا مقروض ہوتا ہے ،ملک کو نوچ نوچ کر کھانے والے عیش وعشرت کی زندگی گذار رہے ہیں ان کے خلاف کوئی قانون کی گرفت کرنیوالا نہیں ہے۔

عوام تعلیم ،انصاف ،صحت اور روزگار چاہتے ہیں مگر مظلوم غریب عوام ان سے محروم ہیں جو جمہوریت کے خلاف عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برا¿ت پر مختلف قبرستانوں اور بہادر آباد میں محفل نور کوثر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔