جمہوری سیاستدان کی آخری منزل پارلیمنٹ ہے، مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

بدین (عمران عباس) بدین مین پیپلز پارٹی ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رھنماء صوبائی مشیر وزیراعلیٰ سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوری سیاستدان کی آخری منزل پارلیمنٹ ہے۔

وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے بھاگنے کے مشورے دینے والوں کی وجہ سے ہی پانامہ کا بحران اس منزل کو پہنچا ،انہوں نے کہا کے ڈاکٹر فہمیدہ کے لئے احترام ہے مگر جس طرح انہوں نے پارٹی قیادت پہ تنقید اور الیکشن کی اس کے بعد وہ سیاسی لحاظ سے پارٹی کا حصہ نہیں اگر وہ پارٹی کا حصہ ہیں تو انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو ثابت کر کے دکھانا ہو گا پھر قیادت ہی فیصلہ کرے گی کے فہمیدا مرزا اور حسنین مرزا پیپلز پارٹی میںشامل ہیں یا نہیں،انہوں نے مزید کہا کے کراچی آپریشن پے پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات تھے مگر رینجرز اور پولیس نے کراچی میں بلا تفریق آپریشن کر کے دھشت گردی کا خاتمہ کر دکھایا۔

آج کراچی میں امن کی وجہ آپریشن ہے پیپلز پارٹی ایک بار پھر تیزی سے ابھر رہی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کے عروج کا وقت ہو گا۔