غیر جمہوری قوتوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اشفاق احمد

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد : غیر جمہوری قوتوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شہید بھٹوفیڈرل کونسل کے ممبر اشفاق احمد کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کو بنیادی حقوق نہ دینا حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب نابینا افراد آئے روز سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں۔