تردید کے باوجود الزامات لگانے پر عمران کو شرم آنی چاہئے: ترجمان وزیر اعظم

Mossadeq Malik

Mossadeq Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کھٹمنڈو میں نریندر مودی سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر کی حکومت کی جانب سے تردید کے باوجود بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو شرم آنی چاہئیے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملاقات کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر دینے والی صحافی برکھا دت بھارت کی نمائندگی کر رہی تھیں، عمران خان بتائیں وہ جھوٹے الزامات کے ذریعے کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔