ڈینزل واشنگٹن کی فلم دی ایکیولائزر کا باکس آفس میں پہلا نمبر

 The Eqlualizer

The Eqlualizer

نیو یارک (جیوڈیسک) فلم ”دی ایکیولائزر”ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو جرائم پیشہ روسی افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلاتا ہے۔

فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ ہالی وڈ فلم ”دی میز رنرر” 17.5 ملین ڈالر کما کر امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ 17.3 ملین ڈالر کمانے والی اینیمیٹڈ فلم ”دی باکس ٹرولز” تیسرے نمبر پر رہی۔