محکمہ سوئی گیس اور حیسکو نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) محکمہ سوئی گیس اور حیسکو نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا۔سرکاری اداروں نے 44 ڈگری کی گرمی میں بجلی کی بے جا بندش کے ساتھ گیس کا پریشر بھی زیرو لیول تک کم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے روزے شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کے لئے کڑا متحان ثابت ہوئے ہیں ۔ لیکن اس امتحان میں فیل کرنے کے لئے محکمہ سوئی گیس اور حیسکو نے اپنے حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

بدین شہر میں سرکاری رکاڈ میں صرف 6 گھنٹے کی لوڈ شیٹنگ ہے لیکن اس کے برعکس شہریوں کو 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیٹنگ کا سامنا ہے سونے پر سہاگہ محکمہ سوئی گیس نے بدین سے ہی نکلنے والی گیس سے بدین کے شہریوں کو محروم کیا ہوا ہے صبح نماز فجر کے بعد گیس کا پریشر انتہائی کم کر دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے سارا دن شہری گیس کے لئے پریشان رہتے ہیں۔

ایسے میں بیمار اور بزرگ جو کہ گھروں میں شدید گرمی کا وقت گزاتے ہیں جنریٹر اور چولہا نہ چلنے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ شہریوں محمد حنیف سھڑات، غلام حسین سومرو، عمران عباس خواجہ،، راجا شکیل اور دیگر نے زمیندار اداروں سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ حیسکو کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔