محکمہ برقیات میرپور سٹی 2 کا SDO شوکت عباسی عوام کے لیئے وبال جان بن گیا

Mirpur

Mirpur

میرپور (نمائیندہ خصوصی) محکمہ برقیات میرپور سٹی 2 کا SDO شوکت عباسی عوام کے لیئے وبال جان بن گیا۔ محکمہ برقیات میرپور سے نئے میٹر کا حصول انتہائی مشکل، رشوت دو کام کراو کا فارمولہ عروج پر۔

سارا سال بجلی کے میٹر بلیک میں بکتے ہیں لیکن جائز طریقہ سے میٹر کے حصول پر عوام کے پسینے نکلوا دئیے جاتے ہیں۔ سرکاری اوقات میں زاتی کاموں میں انتہائی مصروف رہنے کیوجہ سے SDO سٹی 2 میرپور نا صرف اپنے فرائض میں غفلت برت رہے ہیں بلکہ سرکاری خزانے پر بھی بوجھ بن رہے ہیں۔ محکمہ برقیات میرپور کے اعلی حکام اور میرپور کے سیاستدان تارکین وطن اور متاثرین منگلہ ڈیم کو سرکاری محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں سے چھٹکارا دلائیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف 4 پارٹ 4 کے رہائشی عابد حسین شاہ کی جانب سے 2 مئی کو نئے میٹر کے حصول کے لئے دی گئی درخواست تاحال غفلت کا شکار ہے۔ میٹر کے حصول سے متعلق تمام چارجز 5 ہفتے قبل ادا کیئے جا چکے ہیں اور فائل مکمل ہے۔ لیکن معاملہ حصول میٹر بجلی تاحال جوں کا توں ہے۔ SDOسٹی 2 میرپور گزشتہ 5 ہفتے سے روزانہ

نیا بہانہ بناء کر نا صرف درخواست دہندہ کو لالی پاپ دے ہیں بلکہ اپنی ڈیوٹی اوقات میں زاتی مصروفیات کو ترجیح دینے کی وجہ سے اپنے فرائض میں غفلت اور غیر زمہ داری کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔ محکمہ برقیات کے ارباب اختیار معاملہ کا نوٹس لیں اور کسی زمہ دار شخص کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کریں تا کہ عوام کی پریشانیوں اور مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے اور محکمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہو سکے۔