محکمہ صحت اور کھربوں کا قومی نقصان دل تھام کے

Health Department

Health Department

تحریر : رانا ظفر اقبال ظفر
وزیر اعلی ٰ میاں شہباز شریف کی طرف سے صحت عامہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ڈینگی مہم ہو یا خسرہ مہم ہسپتالوں کی ادویات کا معاملہ ہو یا ہسپتالوں کی تعمیرہو و عوام کو سہولیات پہنچانے کی بات آئے تو میاں شہباز شریف خزانے کا منہ کھولنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں مگر یہ سب کچھ بیانوں تک ہو تا ہے یا حقیقت میں بھی اس کے کوئی رنگ نظر آتے ہیں اس حوالے سے مجھ سمیت لاکھوں لوگ ذہنی پر یشانی کا شکار اس لیے ہیں کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوںکو جو سہولت ملنی چاہیے وہ نظر نہیں آ رہیں جتنی سہولیات دی جا رہی ہیں اتنی کر پشن میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اصل حالات اور جو عوام کو چاہیے وہ دکھائی نہیں دیتا بڑے بڑے ہسپتالوں میں جد ید مشینری، اے سی روم ، وافر ادویات، بہترین بلڈبنک، کی مد میں اربوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں مگر لاہور کے جنرل ہسپتال ،میو ہسپتال، جناح ہسپتال، کارڈیالوجی،ہسپتال سمیت کسی بھی سر کاری ہسپتال میں جائیں تو ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض بے یارو مدد گار پڑے دکھائی دیتے ہیں جنکی فائل بننے تک کئی اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں جو بچ جا تے ہیں ان کے ورثاء بڑ ی بڑی پر چیاں اٹھائے باہر سے ادویات خریدتے نظر آتے ہیں۔

اگر ایک مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے باہر نکلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اسکی ادویات پر لاکھ روپیہ خرچ ہوا جبکہ اسکے ٹیسٹوں پر دو لاکھ روپے خرچ آئے کیونکہ ہر ٹیسٹ میں ڈاکٹر جسے مسیحا کہا جاتا ہے اسکا پچاس فیصد حصہ ہوتا ہے اور ڈاکٹر کی پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جائیں وہ مسیحا نہیں جانتا کہ اس مریض کے ورثا اگر اتنے دولت والے ہوتے تو وزیر اعظم پاکستان کی طرح پاکستان خصوصاً سرکاری ہسپتال سے علاج ہی کیو ں کرواتے وہ بھی لندن یا امریکہ کا رخ کرتے اور دولت کے بل بوتے صحت یاب ہو کر لوٹتے ہر ہسپتال میں لیبارٹری ہے جو جدید سہولتوں سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کولیفائیڈ سٹاف کی ڈیوٹی میں ٹیسٹ کر تی ہے مگر ہمارے ڈاکٹر ز انکی رپورٹ پر اعتماد کرنے کی بجائے ففٹی پرسنٹ والی رپورٹ پر اعتماد کرتے ہیں جو ڈاکٹرز کا اعتماد ہو تا ہے مگر مریض کا کفن بھی بکوانے کی کوشش ہوتی ہے اس طرح ادویات اور مریض کی دیکھ بھال کا فعل ہے حالانکہ سرکاری ہسپتالوں میں ہونا تو یہ چاہیے جیسے ہی مریض ایمر جنسی میں داخل ہو کسی قسم کی ڈیمانڈ کے بغیر اسکا علاج ، معالجہ ، طبعی سہولیات، شروع کر دی جائیں تا کہ مریض کو محسوس ہو کہ وہ مسیحایوں کے پاس پہنچ چکا ہے مگر ہمارے ہاں الٹا ہو تا ہے۔

مریض تڑپ رہا ہوتا ہے اور عملہ فائل پرچی کا پوچھ رہا ہوتا ہے جب تک فائل یا پرچی آتی ہے تب تک اکثر یت مریضوں کی اللہ میاں کو پیارے ہو جاتے ہیں ہمارے ملک میں شاہد پالیساں مرتب کرنے والے ایسے افراد کو چنا جاتا ہے جو محکموں کو تو بخوبی جانتے ہیں مگر عوامی خصو صاً چھوٹے شہروں اور دیہاتی عوام کی تکالیف ،مسائل سے بلکل نا واقف ہوتے ہیں جسکی وجہ سے قصبات لیول کے رورل ہیلتھ سنٹر اور تحصیل لیول ہسپتالوں میں آج بھی سہولیات کا فقدان ہی فقدان ہیں گو ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر یہ چاہتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں عوام کو ٹوٹل ادویات دی جائیں ، ڈاکٹرز ڈیوٹی پر ہوں مگر پالیسی ساز شہزادوں نے اس طرف کبھی توجہ نہیں دی کہ عمارتیں خوبصورت سے خوبصورت بنا دینے ،اے سی لگوادینے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے آج بھی قصبات لیول کے ہسپتال میں چلے جائیں وہاں تین سے چار ڈاکٹرز ہوںگے جبکہ آٹھ سے دس میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی پڑی دکھائی دیں گی جو صبح سے دو بجے تک تو ڈیوٹی سر انجام دے لیتے ہیں مگر دو بجے سے صبح آٹھ بجے تک ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہوتا اور اگر زبر دستی ڈاکٹرکی ڈیوٹی بھی لگا دی جائے تو آن کال ہوتا ہے جسکو کال کر کے بلانا پڑتا ہے۔

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

ڈاکٹرز کے تشریف فرما ہونے تک مریض اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے یا پھر آسان نسخہ ایسے ہسپتالوں میں تیار کیا گیا ہے کہ معمولی /سیر یس نو عیت کا مریض آئے تو فوری ریفر کر دیا جائے جس کو لیجانے کے لیے اکثر سرکاری ایمبو لینس دستیاب نہیں ہوتی دو بجے کے بعد کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو ایسے ہسپتالوں میں چائلڈ سپشلسٹ نہیں ملتا حالانکہ ہو نا تو چاہیے کہ چائلڈ سپشلسٹ ہر وقت دستیاب ہوایسے ہی ہسپتالوں میں کرپشن کا راج ہوتا ہے کلرک بادشاہوں نے اپنی ہی کمپنی رجسٹرڈ کروائی ہوتی جس کے ذریعے کروڑوں کی ادویات پر چیز کی جاتیں ہیں تو ففٹی پرسنٹ ڈکار لیا جاتا ہے اسٹور انچارج سے لیکر ڈیزل پٹرول کی پرچی جاری کرنے والے ایک ہی بجٹ میں لاکھوں روپے کما لیتے ہیں جنکا آڈٹ کرنے والے بھی کمال ایمانداری سے اپنا حصہ لیکر رفو چکر ہو جاتے ہیں حالانکہ صاف دکھائی دے رہا ہوتا ہے کہ سانپ ڈسنے سے بچائو کی ویکسین جو ستر ہ سو روپے سے دوہزار روپے میں آتی ہے وہ سردیوں میں ہی لاکھوں روپے کی جاری کر دی جاتی ہیں جبکہ سانپ کا موسم ہی نہیں ہوتا اس طرح کے کئی اور کمالات بھی محکمہ صحت کی آڈٹ ٹیم کی کمزوری نظر یں نہیں دیکھ پائیں۔

حکومتی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جاتا ہے دیہاتی ہسپتالوں جنہیں (BHU)کہا جاتا ہے وہاں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے لیے ڈسپنسر اور درجہ چہارم کے ملازمین آستین چڑھاتے علاج معالجہ کر تے دکھائی دیتے ہیں لاکھوں روپے کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے ہسپتالوں کی رہائش گاہوں میں زمینداروں کے رعایا ملازمین آباد ہوتے ہیں یا پھر اناج کے سٹور بنا دیئے جا تے ہیں ڈاکٹر کی رہائش گاہوں میں مال مویشی باندھے جاتے ہیں جبکہ انکو دیا جانے والا سالانہ کروڑو ں کا فنڈ عوام پر خرچ ہونے کی بجائے ضلعی افسران اور کلرکوں کی جیبوں میں چلا جا تا ہے دیہات کے ہسپتالوں میں آپریشن کے نام پر عوامی تذلیل ہوتی ہے کیونکہ ڈاکٹرز پرائیویٹ کلینک و ہسپتال بنا رکھا ہے پرچی ہسپتال میں بنتی ہے جبکہ آپریشن اور علاج پر ائیویٹ ہوتا ہے مسیحائوں کی لوٹ مار کا عالم تو یہ ہے کہ اب ہسپتال سرکاری کم پرائیویٹ زیادہ لگتے ہیں۔

Hospitals

Hospitals

اگر خدا نخواستہ کوئی لیڈی ڈاکٹر تعینات ہو بھی جائے تو بچاری کو خواتین کی ڈلیوری آپریشن کرنے میں قدم قدم پر پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جس میں انتسٹھریا سپشلسٹ (بے ہوش کرنے والا ڈاکٹر) آکسیجن ، انکو بیٹر سمیت کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوتی ہیں جو ڑ توڑ لگا کر ڈلیوری توکر دی جاتی ہے مگر بچے کی معمولی طبیعت خراب ہو تو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ تا ہے اسکے علاوہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں جر نیٹر کا نہ چلنا سمیت غریب عوام کو کئی پریشانیوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت محکمہ صحت کی کاوشیں ماہانہ اربوں روپے کی تنخواہیں فضول اور بے کار جا رہی ہیں جن سے صرف بڑے ہسپتالوں میں جانے والے لوگ تو فیض یاب ہو رہے ہیں مگر غریب عوام اور دیہاتی حلقوں کے ہسپتالوں سے عوامی مسائل نہ حل ہو پائے ہیں۔

جب تک حکومتیں اسے سی کمروں میں بیٹھ کر کاغذی پالیسیاں مرتب کر تی رہیں گی یہ مسائل بڑھتے ہی چلے جائیں گے اور صحت عامہ پر لگا ئے کھربو ںروپے یو نہی بے کار جاتے رہیں گے جنکا فائدہ محکمہ صحت کے ملازمین کو تو ہو سکتا ہے مگر عوام کو نہیں اس لیے حکومت کو سب سے پہلے تحصیل لیو ل اور قصبات کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر نا ہو گا اور ساتھ ہی پرائیویٹ ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات کو سامنے رکھ کر جراحی آلات اور مشینری کا سد باب کر نا ہو گا ورنہ حکو متوں اور افسران کے بیانات صرف اخبارات ،ٹی وی اور سوشل میڈیاتک محدودد رہیں گے اور عوام یونہی تڑپ تڑپ کر مرتی رہے گی اور سرکاری ملازم جیب گرم کرتے رہیں گے۔

Rana Zafar Iqbal Zafar

Rana Zafar Iqbal Zafar

تحریر : رانا ظفر اقبال ظفر
03047575475