محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مونگ پھلی کی درآمد کیلئے پرمٹ کا اجراء روک دیا

Peanuts

Peanuts

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمیر آف کامرس کے مطابق محمکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مونگ پھلی کی درآمد کے لئے امپورٹ پرمٹ کا اجراء روک دیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی چیمبر نے وزیر اعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کے سبب ملک بھر میں مونگ پھلی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں مونگ پھلی کی طلب ڈیڑھ لاکھ ٹن ہے جس میں سے 25 ہزار ٹن پاکستان میں پیدا ہوتی ہے جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار ٹن درآمد کی جاتی ہے۔

کراچی چیمبر کے مطابق رواں برس مونگ پھلی کی کم پیداوار کے باعث 1 لاکھ 40 ہزار ٹن مونگ پھلی درآمد کرنا پڑے گی۔