محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چھ باز پکڑ لئے

Fatehpur Layyah News

Fatehpur Layyah News

فتح پور (میاں محمد رضوان) محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے چھ باز پکڑ لئے ،ملزم گرفتار ، تفصیل کے مطابق گز شتہ روز محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر رانا قبال کو مخبری ہو ئی کہ چھ بازجو لیہ سے براستہ کروڑ فتح پور پہنچ رہے ہیں، اور داسو مائنرسے روانگی ہو گی ، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے معہ اپنے ملازمین اور مقامی پویس کے ہمراہ ریٹ کر کے ملزم کو گرفتار کر کے چھ باز پکڑ لئے۔

جس پر ملزم نے اپنا نام انعام اللہ ولد گل نواز سکنہ کلاچی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بتایا ، اور بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کروڑ لعل عسین بذریعہ کشتی لایا گیا ،اس کے بعد دو دن لیہ میں رکھا گیا اور اب کراچی روانگی کے لئے فتح پور لایا گیا تھا ، واقع کی اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف شاہد نواز ملانہ بھی موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے بتایا کہ یہ قیمتی پرندے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے قیمتی پرندوں اور ان کو پکڑ کر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ، محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق ان باز کی مالیت لاکھوں روپے ہے ،ملزم اور پکڑے گئے پرندوں کو آج بروز بدھ عدالت کروڑ میں پیش کیا جائے گیا۔