محکمانہ پرموشن کمیٹی نے ضلع بھر کے 148اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی محکمانہ پرموشن کمیٹی نے ضلع بھر کے 148اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے جبکہ 655اساتذہ کے لئے ٹیچرز پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ ڈی ایم او احمد رضا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز نے شرکت کی۔

ضلع گجرات میں اساتذہ کی ترقیوں اور ٹیچرز پیکج کی منظوری سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے ڈی سی او اورای ڈی او ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا ہے