ڈیپریشن بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، دپیکا پڈکون

 Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہا کہ ڈیپریشن کیخلاف جنگ میرے دل کے بہت ہی قریب معاملہ ہے اور یہ ہمارے ملک کو درپیش صحت کے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈیپریشن کا سامنا کرنا کے تجربے سے میں گزر چکی ہوں اور میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس مسئلے کا سامنا اس کے بارے میں معلومات لینا اور اس سے نجات حاصل کرنا کتنا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنی فاﺅنڈیشن بنائی جس کے ذریعے میں اور میری ٹیم اس مرض میں مبتلا لوگوں کو اس سے نجات کیلئے معاونت فراہم کرینگے۔