ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کا ایف بی آر واپسی سے انکار

 FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران نے واپس آنے سے انکار کر دیا۔

افسران نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز واپسی کیخلاف آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کر لیا جبکہ ایف بی آر نے افسران کو واپس لانے کیلیے تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کیمطابق ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حکم پر ڈیپوٹیشن پر کونسل میں تعینات افسران واپس بلا کر ان کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ تحقیقات کے دوران افسران پر کونسل میں تعیناتی کے دوران کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر انضباطی کارروائی کی جائیگی۔