ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی زیر صدارت انتظامات محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی صدارت میں ماہ محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں طے کئے گئے لائحہ عمل پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا ،شاہ فیصل زون کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو تیز کردیا گیا ۔

اجلاس میں منتظمین کی تجاویز کی روشنی میں ا مجالس گاہوں ،جلوسوں کے روٹس سمیت امام بارگاہوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ یکم محرم الحرام سے قبل تمام تر بلدیاتی انتظامات کو مکمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا افسران منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے موثر انتظامات کئے جائیں۔

Shah Faisal Zone Karachi News

Shah Faisal Zone Karachi News