ڈپٹی کمشنر محمد زمان ناریجو کا ضلع کورنگی کا ہنگامی دورہ، برساتی نالوں کا معائنہ

DC KORANGI VISIT

DC KORANGI VISIT

کراچی : ڈپٹی کمشنر زمان ناریجو نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر صفائی وستھرائی اور سڑکوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنائیں، برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صحت مند ماھول کا قیا م یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے برسات کے بعد پیداہونے والی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں سے ہنگامی بنیادوں پر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا یا جائے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی کے ھوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو دوران برسات بلدیاتی سہولت کی بلا تعطل فراہمی کے لئے افسران و ملازمین کی چھٹیا منسوخ اور شکایتی مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے محکمہ سینی ٹیشن کا عمل آن روڈ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے باوجود بلدیہ کورنگی کا عملہ برساتی صورتحال سے نمٹنے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے معمول کے مطابق مصروف رہا ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہاکہ دوران برسات سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ صحت مند ماھول کا قیام یقینی بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جائیں۔

شعبہ نشرو اشاعت بلدیہ کورنگی کراچی