ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔ عبیدا للہ رند

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے وہ ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس افیسرہیں ان خیالات کا اظہار سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبیدا للہ رند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی سبی سہیل الرحمن بلوچ کی سبی اورسبی کی عوام کیلئے بہت سی خدمات ہیں جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کہا کہ سبی کو سہیل الرحمن جیسے ایماندار اور محنتی ڈپٹی کمشنر کی اشد ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن نے سبی کیلئے بیش بہا کام کیے ہیں۔

سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبیدا للہ رند نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کا تبادلہ منسوخ کریں تاکہ سہیل الرحمن بلوچ سبی کیلئے مزید کام کرسکیں۔