ڈپٹی کمشنروں نے بلدیاتی اداروں کے تمام تر اختیارات سنبھال لئے ہیٹ اسٹروک کیمپ بند

Karchi

Karchi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنروں نے بلدیاتی اداروں کے تمام تر اختیارات سنبھال لئے ہیٹ اسٹروک کیمپ بند ،شب برات پر قبرستانوں میں روشنی کے انتظامات جرنیٹروں کی تنصیب اور دفتری امور کے کاموں کی منظوری نہ ہونے کے خدشے پر بلدیاتی افسران نے کام سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وں کو تمام ضلعی بلدیاتی اداروں کی کاموں کی آدائیگی کی منظوری کے اختیارات دیئے گئے تھے لیکن ڈپٹی کمشنروں نے تمام دفتری امور کے کاموں کی فائلیں گزشتہ 6 ماہ سے ادائیگی کی منظوری نہیں دی جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں میں اخبارات کی خریداری سمیت دیگر سپلائی بند کردی گئی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے کیمپ بھی برف کی خریداری نہ ہونے اور پیٹرول ڈیزل بند ہوگئے ڈی ایم سیز نے آنے والی شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں روشنی کے انتظامات کے لئے جرنیٹروں کی تنصیب کے کاموں سے معذرت کرلی کیونکہ ضلعی بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر وں اور ڈپٹی کمشنرز میں اختلافات اب شدت اختیار کرچکے ہیں۔

جبکہ ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز نے مالی اختیارات کے باعث اداروں میں فائلوں کی منظوری نہ ہونے پر متعدد بار وزیر بلدیات کو آگاہ بھی کرچکے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے مکمل بلدیاتی کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد کراچی میں بلدیاتی امور کے کام ٹھپ ہوچکے ہیں۔