ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (ایڈمن) محمد فاروق خان کی اہلیہ دارفانی سے کوچ کر گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس(ایڈمن) محمد فاروق خان کی اہلیہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں مرحومہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

نماز جنازہ میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی’اکائونٹ آفیسر عبدالشکور’پبلک ریلیشن آفیسر سلیم عارف سمیت محکمہ کھیل کے دیگر افسران اور اہلکار جن میں عبدالرزاق’ ظہیر عمران’محمد شہاب’ فاروق بلوچ کے علاوہ باکسنگ فیڈریشن کے اصغر بلوچ’ عابد بروہی’ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نفیس احمد اور کھیلوں کی مختلف ایسو سی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بٹ’ پرائیویٹ سیکریٹری عاشق علی میمن’سیکریٹری اسپورٹس محمدراشد’ ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی’ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی اور سیکشن آفیسرز اسپورٹس مرزا مشتاق بیگ نے محمد فاروق خان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کا سوئم کل بروز جمعرات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق خان کی رہائش گاہ باغ کورنگی سیکٹر 10 نزد ملت پیٹرول پمپ کورنگی میں ہوگا۔