ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصراللہ خاں مہر کا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوہار خورد چھاپ

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (رپورٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر نصراللہ خاں مہر کا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوہار خورد چھاپہ۔چار غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) نصراللہ خان مہر کے تحصیل بھر میں طوفانی دورے یو پی ای اور یو ایس ای ا کے پروگرام کو کامیاب بنانے ، سرائے عالمگیر میں کوئی بچہ بغیر تعلیم کے نہ رہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے جاری۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر نصراللہ خاں مہر کا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوہار خورد چھاپہ۔ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوہار خورد کے ملازمین جن میں شگفتہ بی بی۔فرزانہ کوثر۔شہناز اختر اور رفیع اللہ شامل ہیں کو سکول ٹائیم غیر حاضر پایا گیا۔

ڈپٹی ڈی ای او نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف مخکمانہ کاروئی شروع کرتے ہوئے کہا ہے۔محکمہ تعلیم سرائے عالمگیر اصولوں پر سودے بازی نہیں کر سکتی اور نہ ہی ہم قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خواب پڑھا لکھا پنجاب انشااللہ ضرور پورا ہو گا تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ کی عوام نے نصراللہ خان مہر ڈپٹی ڈی ای او کو زبردست خراج تحسین پیش کیا