این اے 120 کا ضمنی الیکشن: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

Begum Kulsoom Nawaz

Begum Kulsoom Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نوازامیدوار ہیں۔

جب کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا ہے جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ کلثوم نوازشریف نے کاغذات میں اقامہ ظاہر کیا مگر اقامے کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیرپرسن کا ہے۔