ڈیرہ بگٹی : تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 15 کلو وزنی بم برآمد

Security Forces

Security Forces

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) فرینٹر کانسٹبلری نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 15 کلوگرام وزنی بم،4 ڈیٹونیٹر، ایک ریموٹ اینٹینا برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق سوئی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں ایف سی اور حساس ادارے نے کاروائی کی اور اس دوران 15 کلو گرام وزنی بم بمعہ 4 ڈیٹونیٹر،1 ریموٹ بمعہ انٹینا برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد آج اور کل علاقے میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے اور برآمد شدہ اشیاء ایف سی قافلے پر حملہ اور گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔