ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی اور چوہدری برجیس طاہر کی آمد

Gulyana News

Gulyana News

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، مشیر وزیراعظم پاکستان ، ڈاکٹر آصف کرمانی اور سابق گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی آمد۔

ڈیرہ کوٹلہ پہنچنے پر MNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، راہنما مسلم لیگ(ن) و چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے شاندار اور فقید المثال استقبال کیا۔ نومنتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور راہنمائوں نے بھی استقبال میں شمولیت کی مہمانوں پر پھول پتیاں نچھاور کی گئیں۔

سینکڑوں افرادکی شرکت اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، اورنگزیب بٹ، چوہدری تنویر گوندل چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی ضلع گجرات، چیئرمین یوسی بھگوال ملک صفدر شہریا، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین پنڈی، چیئرمین یوسی سہنہ ملک محمد اکرم ڈھل، وائس چیئرمین زاہد حسین سہنہ، چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، وائس چیئرمین سلیمان امین ہاشمی، چیئرمین یوسی باہروال چوہدری سہراب خاں، وائس چیئرمین چوہدری خادم حسین بیگہ، چیئرمین یوسی ملکہ ملک محمد اقبال، وائس چیئرمین لیاقت علی سیال، سجاد اکبر سابق ناظم گلیانہ، راجہ عابد حسین ملاگر سابق ناظم یوسی ملکہ، کونسلر سیٹھ ناصر ایوب رڑیالہ، کونسلر راجہ شبیر بھروٹ، ڈاکٹر خالد بٹ رڑیالہ، میاں طاہر الرحمن رڑیالہ، کونسلر قاضی صفدر پنجوڑیاں، راجہ مٹھو بھروٹ، ملک فضل حسین بدر مرجان، کونسلر حافظ ساجد لمے شریف، ماسٹر ملک افتخار ملکہ، چوہدری محسن لنگڑیال چیئرمین، حاجی محمد اسلم خان کونسلر کھاریاں، چوہدری اللہ یار چاڑ کھاریاں، چوہدری ارشد راشہ کھاریاں، صوبیدار گلو گورنمنٹ پنجوڑیاں،راجہ عبدالرحمن میڑھ پنجوڑیاں، بابا شیر پنجاب، حاجی امجد رشید ،حاجی امانت اور میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انتظامات سیکرٹری چوہدری ابرار احمد، سیکرٹری احسان احمد اور میڈیا کوارڈی نیٹر چوہدری شفیق لنگڑیال نے کئے تھے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے بھی شرکت کی۔