ڈیرہ غازیخان میں چائلڈ پروٹیکشن انسیٹیوشن اور آرٹس کونسل میں ایک نیا آڈیٹوریم بنایا جائے گا

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان ( ریاض جاذب سے) ڈیرہ غازیخان میں چائلڈپروٹیکشن انسیٹیوشن اور آرٹس کونسل میں ایک نیا آڈیٹوریم بنایا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے صوبائی بجٹ میں بھی رقم مختص کردی ہے ۔ ضلعی حکومت نے چائلڈپروٹیکشن انسیٹیوشن کے لیے جگہ کے انتخاب کے لیے سروے مکمل کرلیا ہے۔

جس کی جلد رپورٹ حکومت کوکی جائے گی ۔ اسی طرح نئے آڈیٹوریم کی تعمیر بھی اسی سال شروع ہوگی۔ اس آڈیٹوریم میں ترقی و فروغ زبان ،ادب وثقافت کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔