ڈیرہ غازیخان ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ لگ گئی

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) ڈیرہ غازیخان شہر سے تین کلومیٹر فاضلہ پر انڈس ہائی وے تونسہ روڈ چونگی نمبر1 کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ لگ گئی چار مسافر شدید جھلس گئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ویگن تباہ۔ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعویٰ کے باوجود شہر گرد ونواح میں چلنے والی گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر وغیرہ نہ اتارے جاسکے۔ریجنل سکریٹری آر ٹی آئی اور ایگزایمنر اور ان کا عملہ نے ایک عرصہ سے اس کو نظر انداز کئے ہوئے تھے۔

قبل ازیں بھی اسی طرح کے کئی حادثات رونماہوچکے ہیں مگر متعلقہ محکمہ نے اس کے تدارک کے لیے کچھ نہیں کیا آج مورخہ 22اگست کی صبح ایک ویگن ڈیر ہ غازیخان سبزی منڈی سے سبزی اور سواریاں لوڈ کرکے شاہ صدردین کی طرف جارہی تھی کہ ڈیرہ غازیخان شہر سے تین کلومیٹر فاضلہ پر انڈس ہائی وے تونسہ روڈ چونگی نمبر1 کے قریب حادثہ پیش آگیا ۔جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید جھلس گئے۔

LP  Cylinder Exploding

LP Cylinder Exploding

LP  Cylinder Exploding

LP Cylinder Exploding

LP  Cylinder Exploding

LP Cylinder Exploding