ڈیرہ غازیخان کی خبریں 11/7/2015

Dost Muhammad Khosa

Dost Muhammad Khosa

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی حکومت میں شخصی آمریت ہے۔ حکمران پاؤں سے لے کر سر تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ تاجر برادری سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے سب سے پہلے تاجر اور تجارت کے دشمن بن بیٹھے ۔گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کراچی میں دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ۔ مگر صوبائی اور مرکزی حکومت اس کی ذمہ داری لینے کوتیار نہیں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس وقت کراچی میں موجود ہونے کے باوجود کسی ایک متاثرہ شہری کی عیادت کرنے ہسپتال اور ہلاک ہونے والوں کے گھر تعزیت کرنے نہیں گئے۔ان خیالات کا اظہار وہ یہاں اپنی رہاہش گاہ کھوسہ ہاؤس میں پریس کلب اور انجمن صحافیان ڈیرہ غازیخان کے عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوکے دوران کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت ایک دوسرے کی حکومت کو سہارا دیتی ہے۔ اور واقعی ان کے درمیان فرینڈلی اپوزیشن ہے۔جس کا واضح ثبوت ہے کہ تین بار سندھ میں گورنر راج کی تجویز آئی مگر مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت نے ہر بار سند ھ میں پی پی پی کی حکومت کو بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور سند ھ سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔ دیرینہ ساتھی ان کو چھوڑ رہے ہیں ماضی کی دونوں بڑی پارٹیاں اب صوبائی سطح تک سمٹ گئی ہیں اور یہاں بھی انہیں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے پاس فی الحال کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ مگر جس دن متحدہ مسلم کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔ منظرکچھ اور ہوگا۔ا نہوں نے کہا تمام خیبر سے کراچی تک مسلم لیگیوںسے رابطہ مکمل ہوچکاہے اور ایک پلیٹ فارم پر انہیں اکھٹا کرنے کے لیے متحدہ مسلم لیگ کا قیام ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگی دھڑوں اور سینئر لیگی رہنماؤں کے درمیان نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں کوئی مشکل نہیں ۔انہوں نے اس بات پر ضرور دیا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا متحدہ مسلم لیگ میں ایک اہم کردار ہوگا۔سینئر رہنماؤں نے الگ الگ ٹاسک اپنے ذمہ لیے ہوئے ہیں اسی کے سلسلے میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ نئی جماعت کے قیام میں مسلم لیگ کا اتحاد کو فلسفہ ہے مگر ایسا نہیں کہ اس میں دیگر پارٹیاں اور سیاسی رہنما شامل نہ کئے جائیں ۔ اور نئی جماعت کا نام متحدہ مسلم لیگ بھی اصولی طور پر ابھی حتمی نہیں ہے ۔ تاہم اب تک کے تجویز ہونے والے ناموں میں سے سب سے زیادہ اسی نام پر اتفاق ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) غازی میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل، پیرا میڈ یکل سٹاف سمیت تمام عملہ کو ماہ جون کی تنخواہ نہیں دی گئی۔ سٹاف کی ایم ایس سے ملاقات تنخواہ نہ ملنے پر علامتی احتجاج ایم ایس میڈیکل کالج کا تنخواہیں دینے سے معذرت کہ نئے سال کا بجٹ ریلز ہونے پر تنخواہیں ملیں گی ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن PMA کے صدر ڈاکٹر طاہر فرید ترک نے کہاہے کہ نئے سال کے بجٹ سے ماہ جون کی تنخواہوں کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے تنخواہیں نہ ملنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ عید کی خوشیو ں سے محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمو ں کے ملازمین کو تنخواہیں مل چکی ہیںمحکمہ صحت کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں ملیںذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس اور پرنسپل میڈیکل ملازمین بشمول ڈاکٹرزکو تنخواہ کے جاری کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ جس سے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔عید کے موقع پر تنخواہ سے محروم رکھنا ملازمین کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھنے کے مترادف ہوگا۔