ڈیرہ غازیخان پولیس نے اسلحہ کا سرگرم بین الصوبائی سمگلر گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) CIA سٹاف پولیس ڈیرہ غازیخان اور تھانہ گدائی پولیس کا ASP سٹی شہباز الہی کی نگرانی میں کامیاب ریڈ، جنرل بس اسٹینڈ سے اسلحہ کا سرگرم بین الصوبائی سمگلر گرفتار ،20عدد پسٹل 30بور اور 02ہزار سے زائد گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق CIAسٹاف پولیس اور تھانہ گدائی پولیس کو مخبری ہوئی کہ اسلحہ کا بین الصوبائی سمگلر عبدالغفار پٹھان اسلحہ ڈیلر کے روپ میں اسلحہ کی بھاری کھیپ خیبر پختونخواہ سے ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہا ہے جس پر ASPسٹی شہباز الہی کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس میں انچارج CIA سٹاف ارشد رند ، ارشد حسین شاہ CIA سٹا ف ، SHOگدائی علی محمد اور دیگر ملازمان نے جنرل بس اسٹینڈ پر کامیاب ریڈ کر کے بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

اس کے قبضہ سے 18عدد پسٹل اور 02ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں جبکہ موقع پر تونسہ کے رہائشی ملزم ساجد سنجرانی کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 02عدد پسٹل اور 20گولیاں بر آمد کر لیں۔

ملزم ساجد سنجرانی نے عبدالغفار پٹھان سے 02عدد پسٹل خرید کیے تھے۔ جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ گدائی میں الگ الگ اسلحہ آرڈینینس کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Weapons Smugglers Arrested

Weapons Smugglers Arrested