ڈیرہ غازیخان میں رمضان بازار کی کامیابی اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی

DPO Dera Ghazi Khan

DPO Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (سید ریاض جاذب) ملک میں سیکورٹی مسائل کی خراب صورت حال کا ندازہ اس بات سے لگایا جاستکتا ہے کہ کراچی پولیس نے گلوگار سلمان احمد کو ملک باہر جانے کا مشورہ دے دیا۔

ہمارا موضوع نہ تو سلمان احمد ہے اور نہ ہی سندھ کے حالات مگر موضوع سیکورٹی انتظامات ضرور ہیں ۔ اور وہ بھی پنجاب کے دورافتادہ ضلع ڈیرہ غازیخان ہے۔یہ شہر چاروں سوبوں کے سنگم پر ہے ۔ سیکورٹی مسائل کا سامنا یہاں بھی ہے اور ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سیکورٹی کے خدشات بڑھ گئے اور ایک وقت میں یہاں بھی یہ خطرہ پیدا ہوگیا کہ رمضان بازار کو ختم یا محدود کردیا جائے۔

کئی شہروں میں سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر سستا اور رمضان بازار ںکو ختم یا محدود کردیا گیا ۔ مگر ڈیرہ غازیخانایسا کچھ نہیں ہوا ۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فول پروف انتظامات مکمل کئے جس کی وجہ سے رمضان بازاروں سمیت عام بازاروں میں بھی لوگوں کی چہل پہل رہی ہے۔پولیس نے بہترین سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔ جس شہریوں کو عدام تحفظ کا احساس ہوا اور انہوں نے بلا خوف و خطر یہاں خریداری ہے۔

ضلعی پولیس کے سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد نے عام صارفین کو رمضان بازارکے ریلیف کی خاطر اپنا ایک الگ سیکورٹی پلان دیا اور اس عمل درآمد کے بعد شہری حلقوں کی جانب سے اطمنان کا اظہار کیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غایخان ان دنوں پیدل مارچ کرتے نظر آئے ہیں ان کے ہمراہ عوامی منتخب نمائندے تاجر و دیگر حلقے شامل ہوتے تھے وہ لوگوں سے بات چیت کے دوران ان سے مسائل دریافت کرتے اور خاص طور پر پولیس کے متعلق ایشوز کو ”فوکس ” کئے ہوئے تھے۔ عام پبلک اس سے خوش ہیں۔

ضرورت اس مر کی ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط کااور مضبوط کیا جائے کہ عوام پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے جرائم کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو۔پولیس بھی خود کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کا ذمہ دارسمجھے۔