ڈیرہ غازی خان: طالب علم کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق

Gun

Gun

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی کے علاقے دراہمہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں سیکورٹی گارڈ غلام عباس نے بندوق کو لوڈ کر کے رکھا ہوا تھا۔

جونہی گارڈ دروازے کے قریب پہنچا تو پانچویں جماعت کے طالب علم ریاض نے گن اٹھا کر اس پر فائرنگ کر دی۔

جس سے غلام عباس موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ طالب علم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔