ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں سید توقیر زیدی سے 15/3/2016

Syed Tauqeer Zaidi

Syed Tauqeer Zaidi

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) گائوں روڈی خیل میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر تین مسلح افراد نے ایک اشتہاری اور اسکے بھائی پر فائرنگ کر دی’ قتل واسلحہ کے دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم مارا گیا’اشتہاری ملزم کے بھائی کی رپورٹ پر بند کورائی پولیس نے تین افراد کیخلاف قتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدودمیںگل زمان ولدشاہجہان سکنہ روڈی خیل اوراسکابھائی محمدرمضان علاقہ روڈی خیل میںجارہے تھے کہ انکے مخالفین محمدعلی پٹھان ولدکالو’عرفان ولدخان زمان سکنائے روڈی خیل اوراسلم ولدنازوسکنہ بندکورائی نے ان پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے رمضان موقع پرجاںبحق ہوگیاجبکہ اسکابھائی گل زمان خوش قسمتی سے بچ گیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع سے فرارہوگئے۔فریقین میںقتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔محمدرمضان تھانہ یارک پولیس کو9مئی2015ء کے قتل واقدام قتل کیس جبکہ 11اگست2015ء کے اسلحہ کیس میںمطلوب تھا۔اشتہاری ملزم رمضان کے بھائی گل زمان نے اس واقعہ کی دعویداری اپنے مخالف تین افرادکیخلاف قتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ بندکورائی میںدرج کرادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) صدرپولیس نے مندھراںکلاںمیںمنشیات فروش سے ہزاروںروپے کی چرس اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا’مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے علاقہ مندھراںکلاںمیںمنشیات فروش امیررحمان ولدعلی داوڑسکنہ میرانشاہ حال مندھراںکلاںسے دوران تلاشی آٹھ سوگرام چرس اورایک پستول تیس بوروسولہ کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے ملزم کیخلاف 9CNSA-B/15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)گومل یونیورسٹی پولیس کابھٹی ٹائون میںقحبہ خانے پرچھاپہ’نوخواتین سمیت بارہ افرادگرفتار’مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ بھٹی ٹائون میںقحبہ خانے پرچھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران پولیس نے رمضان سکنہ لچھرا’عثمان سکنہ پنڈی’عنایت اللہ سکنہ لاہور’الفت بی بی’افشاںبی بی’نازیہ’صائمہ’سدرہ’افشاںسکنائے پنڈی’مصباح’زرینہ اورمصباح سکنائے لاہورکوگرفتارکرلیا۔پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف 371-A,371-B.PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)ایکسین رورل پیسکوڈویژن نوراللہ خان نے کہاہے کہ بجلی کے صارفین بجلی چوری میںتعاون کریں۔انشاء اللہ گرمیوںکے ایام میںلوڈشیڈنگ کے ایام میںواضح کمی کرینگے۔کنڈاکلچرکیخلاف ہماری مہم تیزی سے جاری رہے گی۔بجلی کے صارفین کے مسائل کوکم کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیںممبرضلع کونسل یحییٰ خان اکاخیل کی قیادت میںملنے والے وفدسے کیا۔ایکسین رورل ڈویژن نوراللہ خان نے کہاکہ پیسکوکے اہلکارکنڈامافیاکیخلاف روزانہ کی بنیادپرکارروائیاںعمل میںلارہے ہیں لیکن کنڈامافیا مختلف حیلے بہانوںسے دوبارہ اپناہاتھ دکھادیتاہے لیکن پیسکوکے اہلکاربجلی چوروںکوانکے انجام تک پہنچائینگے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ماہ ہم نے 35فیصدریکوری کی۔چیف ایگزیکٹوپیسکوخیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میںبجلی کے صارفین کوانکے اصل بلزبھجوانے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)سینئرسول جج ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع کچہری سے دونمبرعرائض نویسوںکابستراگول کردیا’چیکنگ کاسلسلہ جاری’وثیقہ نویسان کی طرف سے نئی ریٹ لسٹ جاری کرنے کامطالبہ ‘چیکنگ پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خرم علی کٹی خیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کافی عرصہ ضلع کچہری میںچیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دونمبرافراد نے عرائض نویسوںکاروپ دھارکرعوام کوبیوقوف بنارکھاتھاجنکے نہ تواصل رجسٹرڈتھے اورنہ ہی اپنی مہریںبلکہ دستاویزات پراوتھ کمشنرکی مہریںلگواکرلوگوںکودیدی جاتی تھیںجنکانہ توکوئی ریکارڈہوتانہ ہی ضرورت پڑنے پرسرکاری گواہی میسرہوتی ۔نشاندہی پرسینئرسول جج ڈیرہ اسماعیل خان ماجدزمان خان نے عرائض نویسیان اوروثیقہ نویسان کے رجسٹرات کی چیکنگ شروع کردی بلکہ نئی مہریںبنوانے کابھی حکم دیا اوروقفے وقفے سے چیکنگ کاسلسلہ جاری رکھاہواہے جسکی وجہ سے دونمبرعرائض نویس بغیرلائسنس والوںسے کابسترگول ہوگیا۔گزشتہ روزبھی سینئرسول جج نے وثیقہ نویسیان اورعرائض نویسیان کی چیکنگ کی۔مقامی صحافی اوروثیقہ نویس خرم علی کٹی خیل نے سینئرسول جج سے ریٹ لسٹ میںتین گنااضافہ کرنے کابوجہ مہنگائی مطالبہ کیاہے کہ2012 کے بعد اجرت دستاویز نویسی کی کوئی نئی لسٹ نہیںجاری کی گئی ہے اورساتھ ہی اس چیکنگ پر خراج تحسین پیش کیاہے تاکہ ضلع کچہری میںآنیوالے لوگ کسی دھوکہ دہی کاشکارنہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)شاہین گروپ کے جنرل سیکرٹری غلام قاسم بلوچ نے کہاہے کہ میٹرک کے امتحانات میںاساتذہ کی میرٹ پر ڈیوٹیاںلگانے پرکنٹرولرڈیرہ کے بیحدمشکورہیں۔سابقہ کنٹرولرکے دورمیںاکثرڈیوٹیاںمن پسندافرادکوسونپی جاتی رہی ہیںاورباربارچنداشخاص کو من پسندسنٹروںپرڈیوٹیاںدی جاتی رہی ہیںجبکہ اس دفعہ موجودہ کنٹرولر نے اس روش کوختم کرکے میرٹ پرڈیوٹیاںلگائیں۔کنٹرولرڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہیںکہ امتحانات ڈیوٹیوںمیںنام نہاد یونین ورکروںکے غلط مشوروںاوربلیک میلنگ سے اجتناب کریںتاکہ اساتذہ کیساتھ زیادتی نہ ہواوربورڈکاتقدس بحال رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا’اسپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی وڈپٹی سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی کاگومل یونیورسٹی کے پی آراووکالم نگارمحمدفضل الرحمن کے والدکی وفات پراظہارتعزیت۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے پی آراووسینئرکالم نگارمحمدفضل الرحمن کے والدکی وفات پر گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا’اسپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی اسدقیصر وڈپٹی سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی نے تعزیت کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میںجگہ اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔محمدفضل الرحمن کے والدمولاناغلام رسول کی مغفرت کیلئے گزشتہ روزقرآن خوانی کااہتمام کیاگیاتھا۔جس میںہرمکتب فکرکے افرادنے شرکت کی۔