ڈیر ہ اسماعیل خان کی خبریں 17/7/2016

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ نے پروفیشنل لائسنس فیس کو دوبارہ مسلط کرنے کیصورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس صدر راجہ اختر علی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سہیل احمد اعظمی ،حاجی محمد رمضان ،چوہدری جمیل احمد ،حاجی محمد نواز ،چوہدری جاوید اختر ،محمد ایوب ایوبی ،محمد حنیف کوبرا ،حاجی امان اللہ ،چچا حبیب تھہیم ،لالا جانی سمیت تاجران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اختر علی نے کہا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے پروفیشنل لائسنس فیس کی معیاد ختم ہونے کے بعد اب دوبارہ پروفیشنل لائسنس فیس کو تاجران پر مسلط کرنے کے حوالے سے تحصیل کنوئیر ماماریحان مروت نے اپنا موقف جاری کیا ہے ۔ جو کہ تاجران کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل لائسنس فیس کو وزیر مال علی امین گنڈہ پور کی یقین دہانی پر سابقہ سال اس وجہ سے قبول کیا گیا کہ اگلے سال یہ فیس تاجران سے نہیں لی جائے گی ۔ اور نہ ہی اس کی نیلامی کی جائے لیکن ایک بار پھر ٹی ایم اے کے کرپٹ مافیا نے پروفیشنل لائسنس فیس کو تاجران پر مسلط کرنے کی سازش بنائی ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران پروفیشنل لائسنس فیس کی آڑ میں تاجران پر ظلم برداشت نہیں کرے گی ۔ اور اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اور ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پروآ اور چودھوان پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ، بندکوارئی پولیس نے جامع مسجد سے یوپی ایس کی بیٹری چوری کرنے والے دو میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بیٹری برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر چودھوان پولیس نے 26فروری 2016کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم امیر احمد استرانہ ولد بہاول خان سکنہ منگل کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا ۔اسطرح پروآ پولیس نے پنجاب کے علاقہ لیہ سے 30مئی 2016کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم ضیاء اللہ بلوچ ولد فیقر محمد سکنہ گنجو کو گرفتار کرلیا ۔اسطرح بندکوارئی پولیس نے بندکورائی میں جامع مسجد پکی سے یو پی ایس کی بیٹری چوری کرنے والے دو میں سے ایک ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پیسکو ڈگری کالج فیڈرکی زیادتی ،ڈگری کالج نمبر 1کے قریب وزیر مال خیبر پختونخواہ کواضافی لوڈشیڈنگ سے بچانے کیلئے ہزاروں نفوص پر مشتمل چاہ سید منور شاہ ، بستی ترین ،لا لہ زار کالونی ، بستی ڈیوالہ سمیت دیگر علاقوں کو تقسیم کرنے کیلئے راتوں رات الگ الگ اڈے قائم کردیے،اہل علاقہ کا نیا اڈہ بنانے پر سخت احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا ڈگری کالج فیڈر کے حکام نے گورنمنٹ ڈگری کالج مردانہ نمبر ایک کے قریب پہلے سے موجود ایک اڈے کی بجائے اسی جگہ پر ایک اور نیا اڈہ قائم کردیا ہے ۔ اس نئے اڈے کے قیام کا مقصد اسی جگہ پر موجود صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی رہائش گاہ کو اضافی لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے جبکہ دوسرے نئے اڈے کے قیام کے بعد اب بستی ترین ، چاہ سید منورشاہ ،لالہ زار کالونی ، بستی ڈیوالہ ،مدینہ کالونی ، بلوچ نگر اور بستی دھپانوالہ والی کی بجلی اس نئے اڈے سے منسلک ہوگئی ہے ۔ جس پر اب واپڈا اضافی لوڈشیڈنگ بھی کرے گا ۔اور لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اہل علاقہ نے بجلی کے نئے اڈے کے قیام کو سازش قرار دیا ۔ اور کہا کہ اگر نئے اڈے کو فلفور ختم نہ کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کریں گے ۔ اور اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کینٹ پولیس نے موضع دھپ چپک میں محکمہ جنگلات کی طرف سے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت لگائے جانیوالے پودوں کے تنازعے پر کینٹ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سمیت چار ملازمین کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ،رپورٹ کندہ نے چودہ کنال سرکاری اراضی پر لگائے جانے والوں پودوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ محکمہ جنگلات کے اہل کاروں کو دھکمیاں دیں کینٹ پولیس نے ہمارے درخواست پر عمل کرنے کی بجائے قابض شخص کا ساتھ دے کر نا انصافی کی ہے ۔ لاگ آفیسر محکمہ جنگلات عبدالتواب مروت ۔تفصیلات کے مطابق رب نواز ولد شہباز سکنہ جھوک اوبھچڑ نے506/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ موضع دھپ چپک میں اس کی ملکیت اراضی میں محکمہ جنگلات میں پودے لگانے کی کوشش کی میرے منع کرنے پر محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر نجیب اللہ ، گارڈ فاروق ،رزاق چوکیدار اور رحمت اللہ چوکیدار نے میرے اوپر پستول نکالے اور مجھے دھمکیاں دیں اور ذدوکوب کیا ۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کے لاگ آفیسر عبدالتواب مروت نے اس واقعہ کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی طرف سے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ربنواز نامی شخص نے سرکاری چود ہ کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ یہ اراضی سرکاری ہے محکمہ جنگلات نے اس اراضی پر پودے لگائے جس کو اس شخص نے نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اس حوالے سے محکمہ جنگلات نے مذکورہ ربنواز کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیں لیکن ہماری درخواست پر عمل کرنے کی بجائے کینٹ پولیس نے ہمارے اہل کاروں کے خلاف ناجائز مقدمہ درج کیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ یاسرآفریدی اس حوالے سے فوری انکوائری کرکے ربنواز نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرائیں جبکہ ہمارے اہلکاروں کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) وزیر اعظم یوتھ سکلزڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں طلبہ میں ٹول کٹس و اسنا د تقسیم کی تقر یب کا انعقا د جس کے مہما ن خصوصی خیبر پختونخواہ (ٹیوٹا) بورڈ آف گورنرکے ممبر رضا علی خا ن تھے اس موقع انہوں نے سیکنڈ بیج کی ٹیلرنگ اینڈ فیشن ڈائزن کی طلبہ میں ٹولز کٹس اور ہینڈ ایمبرائیڈری کی طلبہ میں اسناد تقسیم کیںتقر یب میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر قا ضی عبدالحمید، کالج کے پرنسپل محبوب احمد سلطا ن ،وائس پرنسپل مس نزہت شاہین ،مس عرفانہ سبحان، پروگرام کے انچار ج محمد یامین اور ایپکا ٹیکنیکل یونٹ کے پریس سیکرٹری ظفر عباس اعوان بھی موجود تھے اس موقع پر رضا علی نے کہا کہ وزیر اعظم کی طر ف سے خواتین کیلئے اس طر ح کے اقدا مات قا بل تحسین ہیں جس سے خواتین نہ صرف ہنرمند بن کر ایک اچھا روزگار کمانے کے قابل ہونگی بلکہ اپنے اور اپنے گھرو ں والوں کیلئے بھی سہارا بنے گی اور معاشرے میں باعزت زندگی گزار نے کے بھی قابل ہونگی اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے بورڈ آف گورنر کے ممبر رضا علی اورقاضی عبدالحمید کو کالج کا دورہ بھی کرا یا جس پر انہوں نے تسلی کا اظہار کیا اور ان کی محنتو ں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ کالج کی تر قی کیلئے ہر قسم کا تعاون کرینگے جس پر کالج کے پرنسپل نے انکا شکر یہ ادا کیا