ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 24/4/2016

Speech

Speech

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان تاریخی خطاب کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے دھرنوں سے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے ۔نواز شریف کرپشن ثا بت ہونے کی صورت میں گھر جانے کی بات کرتے ہیں وہ صرف اتنا بتائیںکہ ان کے اور انکے بیٹوں کے نام پر کتنی کمپنیاں ہیں ۔میڈیا کا معاشرے میں اہم کردار ہے مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ کی سوئی گیس کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری کی بات کرتے ہیں جو حقیقت نہیں مولانا برادران نے فنڈز کی بندبانٹ پہلے کردی ہے لوگوں کو میٹر پیسوں پر ملیں گے ۔ڈیرہ کے ترقیاتی کاموں میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ رکائوٹ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل نائب ناظم ماماریحان مروت ،طاہر استرانہ ،سمیع اللہ برکی اور ٹی ایم او عمر خان کنڈی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی صحافیوں میں موٹرسائیکل تقسیم کئے گئے ۔سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ الیکشن میں جو وعدے حلقہ کی عوام سے کیے وہ انشاء اللہ پورا کرینگے ۔ترقیاتی کاموں میں کوئی رکائوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈیرہ شہر کی نکاسی کیلئے ایک نالہ کی تعمیر کے ٹینڈر ہوچکے ہیں ۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے شہر کی نکاسی آب کے لئے 50کروڑروپے منظور کیے ہیں ۔ جبکہ میری کوشش ہے کہ اس منصوبے کیلئے ایک ارب روپے منظور ہوجائیں ۔مجھے توقع ہے کہ نکاسی آب کے ان پانچ نالوں کی تعمیر کے بعد شہر کی نکاسی کا 90فیصد کام مکمل ہوجائے گا ۔ ہسپتال کیلئے 80کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں ۔جن میں سے 20کروڑ روپے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو مل چکے ہیں ۔انشاء اللہ اس فنڈز سے ایم آر آئی مشین سمیت دیگر تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی سے منتخب رکن قومی اسمبلی کہاں ہیں ڈیر ہ اسماعیل خان سے لوڈشیڈنگ ،بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور ٹرانسفارمروں سمیت زیادتی ہورہی ہے ۔ڈیرہ ائر پورٹ بند ہے ۔ مولانا کو چیلنج کرتا ہوں کہ انشاء اللہ شکست ان کی مقدر ہے الیکشن میں مولانا میرے مقابلے میں آدھے سے بھی آدھے ووٹ حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرکلرروڈ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات کی تعمیر کا ٹھکیدار جوچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا قریبی رشتے دار ہے ۔چیف جسٹس کی ایما پر لوگوں سے زیادتی کررہا ہے تعمیر اتی کام کی رہا میں رکائوٹ ہے یہ سب کچھ چیف جسٹس صاحب کی ایما پر ہورہاہے ۔ متعلقہ ٹھیکیدار شعیب میانخیل کو سرکلرروڈ کی تعمیر کے دوران ساڑھے 6 کروڑروپے کی پے یمنٹ ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خوب صورتی کیلئے منظور کئے گئے 32کروڑ روپے میں سے 15کروڑ روپے ریلیز ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پیسکو واپڈا پولیس عوام سے زیادتیوں پر اتر آئی، بجلی چوری میں ملوث افراد کے رشتہ دارو ں پر ملاقات پر پابندی کی آڑ میں مک مکا زور پکڑ گیا ۔قوم لوط کے پیروکار بعض اہلکار نوجوانوں سے زیادتی کے مرتکب نکلے ، تحقیقات کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کان میں موجود پیسکو واپڈا پولیس کے بعض اہلکار قوم لوط کے پیروکارہیں ،جو بجلی کی چوری کے مقامات سے کم عمر نوجوانوں کو گرفتار کرنے میں اور اپنے ذاتی مکانات اور تھانے کے کمروں میںا ن سے زیادتی کرتے ہیں ۔ گرفتار افراد کو ان کے رشتہ داروں سے ملنے نہیں دیتے اور گیٹ سے واپس کرے ہیں ۔ مک مکا بھی زوروں پر نظر آرہا ہے ۔ عوامی ،سماجی اور تجارتی حلقوں نے سی پی او ڈیرہ شیرا کبر اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے اس بارے اعلی سطحی انکوائری اور ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) پیسکونے ڈیرہ اسماعیل خان میں لوڈشیڈنگ بڑھا کر ایس ای بنوں سرکل اورکمشنر ڈیرہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا کھلم کھلا مذاق اڑایا ہے واپڈا کا کرپٹ محکمہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ۔ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افسرا ن و عملہ کے تبادلے تک لائن لاسسزکم نہیں ہونگے ۔ان خیالات اظہار تاجر راہنما وکالم نگار سہیل احمد اعظمی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہارکیا کہ ڈیرہ اسماعیل خا میں گذشتہ ہفتے مرکزی انجمن تاجران اور آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے کی گئی شٹرڈائو ن ہڑتال اور مظاہرے کے بعد کمشنر ڈیرہ کے اجلاس اور مظاہرے سے قبل ایس ای بنوں سرکل محمد عابد کے ساتھ ہونے والے مزاکرات میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے اور ناجائز جرمانے اور اورریڈنگ کے خاتمے اور برسہا بر س سے برا جمان افسران و عملہ کی ٹرانسفر کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انتہا ئی افسوس کا مقام ہے کہ واپڈا اپنی ہٹ دھرمی اور ایک سیاسی مذہبی جماعت کی سرپرستی کے باعث کرپٹ افسران کو تبدیل کرنے کی بجائے لوڈشیڈنگ کی مقدار میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔ سہیل اعظمی نے اس سلسلے میں احتجاج کرتے ہوئے ایس ای بنوں سرکل عابد سے رابطہ کیا اور ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن ایس ای بنوں بھی تمام تر کرپشن اور تبادلوں کو دور کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آئے ۔ سہیل اعظمی نے کہا کہ اب ہم نے ارادے کرلیا ہے کہ جہاں پر کنڈے لگے ہوئے ہیں ۔ اور جن زرعی ٹیوب ویلوں سے ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے ۔ اور پی ڈی میٹر کے نام پر جو کرپشن اور اورریڈنگ والے میٹرز کے فوٹو لیکر مکمل ثبوت کے ساتھ نیب اور ایف آئی اے کو ارسال کئے جائے گے ۔ اور جب تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا جاتا کرپٹ افسران کے خلاف تحریری جدوجہدکی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) زام ٹریڈرز بنوں روڈ اور وانڈہ جمال کے قریب ٹریفک کے دوحادثات میں ایک عورت سمیت دوا فراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے ،یارک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میںز ام ٹریڈرز بنوں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نمبرPQ-953نے ڈاٹسن کو ٹکر مار دی ۔ جس سے ڈاٹسن میں سوار صدیقہ بی بی ولد امین مروت سکنہ سید آباد پنیالہ اور ڈرائیورڈ اٹسن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ جاں بحق خاتون کا بھائی عارف امین مروت ،4بچے 5خواتین سمیت 18مسافر زخمی ہوگئے ۔ جن کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرایا گیا ہے ۔ تھانہ یارک پولیس نے زخمی عارف امین مروت کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف 297-320-3374-427ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ یارک کی حدود میں واقعے وانڈہ جمال کے قریب موٹرسائیکل کو تیز موٹرکار نمبر TPO/5673نے ٹکر ماردی ۔ جس سے موٹرسائیکل برسرار سعید خان ولدصدیق مروت سکنہ وانڈہ جمال اور اسکا ساتھی کامران ولد خیر محمد زخمی ہوگے یارک پولیس نے اس واقعہ کا بھی مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دربار ائل شریف کے تنازعے یہ دونوں گروپوں کی لڑائی میں دوافراد زخمی ہوگئے ۔پنیالہ پولیس نے قتل کیس کے دو اشتہاری بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔کڑی خیسورپولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نے گوشت اور خربوزوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ دکانداروں کو گرفتار کرلیا ۔ الگ الگ مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں درباراٹل شریف کے تنازعے پر دوگروپوں کی لڑائی میں غلام غوت ولد قطب الدین سکنہ اٹل شریف جبکہ دوسری طرف غلام فرید ولد سرفراز سکنہ کوٹ دولت زخمی ہوگئے ۔ کلاچی پولیس نے دونوں گروپوں کی طرف سے آٹھ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔جبکہ پنیالہ پولیس نے قتل کیس کے دو اشتہاری بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔کڑی خیسورپولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نے گوشت اور خربوزوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ دکانداروں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنیالہ پولیس نے 4اپریل 2016کے قتل کیس کے اشتہاری ملزمان فضل قیوم اور انکے بھائی عبدالقیوم ۔وانڈہ کریم دوکمان کو گرفتار کرلیا ، کڑی خیسور پولیس نے جھوک معظم وایل میں اشتہاری ملزم محمد دین کے گھر سے 1کلاشنکوف 2بندوق اور 26کارتوس برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ، اشتہاری ملزم بسمانی کو پناہ دینے پر نصر اللہ نامی شخص کو گرفتار ایڈیشنل کہ اسٹنٹ غازی نورنے پرانی سبزی منڈی میں گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر یونس اور مقصود نامی قصابوں جبکہ خربوزے مہنگے داموں فروخت کرنے یہ خرم ، نعمان اور رمضان کو گرفتار کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔ بے بنیاد سیاسی الزمات لگاکر ستی شہرت حاصل کرنیوا لے جماعت اسلامی کے کردار سے خوفزدہ ہیں ۔ ان خیالات کی ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے اخباری میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر فزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ جیسی شخصیت پر بے بنیاد الزام لگانے والے خود احتساب کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی اچھی طرح جانتی ہے کہ ان بے بنیاد سیاسی الزامات کے پیچھے کون سے عوامل کا رفرما ہیں ۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک جماعت اسلامی کے جتنے بھی عوامی نمائندے منتخب ہوئے ان پر آج تک کوئی بھی مائی کالعل ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔ کرپشن کرپشن کا نعرہ لگانے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں جنہوں نے جھوٹے گوشوارے پیش کرکے الیکشن کمیشن کو بھی دھوکہ دیا اور عوام کے لوٹے ہوئے مال سے بڑی بڑی گاڑیوں بنگلوں ، اور زرعی زمینوں کے مالک ہیں ۔ آخر میں جماعت اسلامی ضلعی ڈیرہ اسماعیل خان کے ذمہ داران نے تحقیقاتی کمیٹی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد اس معاملے کی تحقیق کر کے حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔