صبرو شکرو اور ہماری زندگی

Patience and Thanks

Patience and Thanks

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب
صبر کے بہت سے پہلو ہیں لیکن انسانی خواہشوں کوروکے رکھنا یہ بھی صبرو شکر کا نام ہے اللہ کی طرف سے جو مصیبت آ جائے اس کانام بھی صبر ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے جس کا ترجمعہ یہ ہے کہ اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے صبر کے متعلق ہمیں اپنی زندگی میں صبر کے بے شمار پہلو ملتے ہیں مثال کے طور پر ہمارے رزق میں کمی آ جانا اور رب کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر کرنا یہ بھی صبرو شکر کی بہترین مثال ہے۔۔ اس کے علاوہ اور بھی صبر کی بہت سی مثالیں اسلام میں موجود ہیں اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھنا اور اپنے غصے کو برداشت کرنا یہ بھی صبر اور شکر ہے اور واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ تلقین کرنا تو بہت آسان ہے مگر آپ کے اندر صبر موجود نہیں ہے ۔اس سے بڑھ کر اور کونسی مثال موجود ہے اگر کوئی آد می آپ ۖ پر ظلم بھی کرتا تو حضرت محمدۖ اس آدمی کو معاف کر دیتے۔۔

جب آپۖ دین اسلام کی تبلیغ کے لئے طائف میں تشریف لے گئے تو طائف والوں نے آپۖ کو لہولہان کر دیا مگر آپۖ نے بددعا نہ دی اور اللہ کے رسولۖ نے یہ فرمایا کہ یہ مجھے پہچانتے نہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں اس سے بڑھ کر صبر کی اور کونسی مثال ہے بلکہ یہاں تک ہے کہ ایک دفعہ صحابہ کرام نے رحمت دو عالم ۖ سے فرمایا اللہ کے رسولۖ رات کو کثرت سے عبادت کرتے آپ ۖ کے پائوں مبارک میں ورم پڑھ جاتے ہیں آپ ۖ کا مقام تو متعین ہے تو آپ ۖ نے فرمایا میں اپنے رب کا نیک بندہ نہ بنوں مثلآ آپ روز مرہ زندگی میں اپنے عزیزوں اقارب دوستوں اور رشتہ داروں سے اگر آپ اپنی صلاحتیں شیئر کرتے ہیں۔۔

Allah

Allah

تو یہ بھی صبرو شکر ہے اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے سترہ پارہ سورة الانبیاء میں ارشاد باری تعالی ٰ ہے جب حضرت ایوب علیہ اسلام بہت بیمار تھے مگر حضرت ایوب علیہاسلام نے صبر کیا تو اللہ پاک نے شفا عطا فرمائی حضرت ابراھیم علیہ اسلام کو نمرود نے جب آگ میں ڈالا تو اللہ کے حکم سے آگ ٹھڈ ی ھو گئی اور پھرحضرت اسماعیل علیہ اسلام کو اللہ کے راہ پر قربان کیا اور اللہ کے حکم کی تعمیل کی یعنی آپ نے صبر سے کام

لیا اور پھر حضرت ابراھیم علیہ ایسلام نے اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی بیوی حضرت حاجرہ رضی اللہ تعالی عنھا اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو جنگل میں چھوڑ آئے اور اس سے بڑھ کر صبرو شکر کی اور کونسی بہترین مثال ہے اور تاریخ ایسی مثال قائم کرنے کی گواہ ہے اس لیے صبروشکر اپنی زندگی میں قائم کرنا ہر شخص پر لازم و ملزم ہے آخر میں میری یہ دعا ہے اللہ پاک ہر آدمی کوصبرو شکر جیسی دولت نصیب فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan

Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب