گجرات میں آرمی کا مشاق طیارہ گر کر تباہ، انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ شہید

Training Aircraft Destroyed

Training Aircraft Destroyed

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ شہید ہو گئے۔

ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کا کہنا ہے کہ آرمی ایویشن کا مشاق طیارہ چناب پل کے قریب گرکر تباہ ہوا، طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایویشن کا مشاق طیارہ گجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہوئے۔