پسماندگی کی بنیادی وجہ تعلیم سے دوری ہے سماجی کا رکن میاں جمیل احمد

Mian Jamil Ahmad

Mian Jamil Ahmad

لاہور: تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہمارے نونہال زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ہی ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں
نونہال زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ہی مستقبل میں ذمہ دار شہری ثابت ہو سکتے ہیںان خیالات کا اظہار سماجی کا رکن میاں جمیل احمد نے کیا، انہوں کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہماری پسماندگی کی بنیادی وجہ بھی تعلیم سے دوری ہے۔ ان حالات میں نئی نسل کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کی دوڑ میں ہم دیگر اقوام عالم کی صف میں شامل ہو سکیںاورتعلیم یافتہ قوم اور معاشرے کے حقوق کو کوئی غصب کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ترقی و خوشحالی کے تمام تر راستے اور منزلیں تعلیم سے ہی ہوکر گزرتی ہیں ترقی یافتہ دنیا کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی اور بجاآوری انسان کے جنت میں داخلہ کاسبب بنتی ہے اللہ کی نافرمانی چھوڑ کر سچے دل سے توبہ کرنے سے ہماری مشکلات دور ہو سکتی ہیں اور اگر حکمران اللہ کی نافرمانی چھوڑ کر سچے دل سے توبہ کر لیں تو ہماری مشکلات اور پریشانیاں دور ہو سکتی ہیںقائداعظم نے فرمایااسلام ہماری زندگی اور ہمارے وجود کا بنیادی سرچشمہ ہے ہم نے پاکستان کا مطالبہ زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں اسلام کے اصولوں کو کو آزما سکیںملک میں سودی معیشت کے باعث قوم کا بال بال قرضوں کے جال میں پھنس چکا ہے جو ملکی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ڈیم بنائے جاتے تو اس پانی کو ذخیرہ کر کے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکتا تھا بلکہ سیلاب کی تباہ کاروں سے بھی بچا جا سکتا ہے ملک میں اربو ں روپے کے نادہندگان میں زیادہ تر بڑے لوگ شامل ہیں جنہوں نے لوٹ مار سے ملکی خزانہ خالی کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کو مقروض بھی کر دیاحکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے صاحب ثروت لوگ غربت و جہالت کے خلاف علم بغاوت بلند کر یں تو معاشرے میں امن اور خوشحالی آئے گی