تحریک انصاف نے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو گئی، ساجدہ وسیم ملک

Sajeda Waseem Malik

Sajeda Waseem Malik

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہو رکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 سے کل بھی جیتے تھے آج بھی پہلے سے بہتر پوزیشن میں جیتیں گے، مخالفین نواز شریف دشمنی میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذات پر وہی پرانے گھسے پٹے الزامات لگائے گئے جو عمران اور ان کے ساتھی چار سال سے لگاتے چلے آرہے ہیں گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے پناہ محنت سے کام ہوا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسی لئے عوام اب نوازشریف سے اظہار یک جہتی کرنے کے کے لئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، عوام کو علم ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں ، تحریک انصاف نے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے اورانسان دوستی کا مطلب ہے ہم دوسرے انسانوں کے لیے وہی سب چاہیں جو اپنے لیے چاہتے ہیں۔

sajidalmalikpmln@gmail.com
03124828367