ترقیاتی کام کی تکمل ہنگامی بنیادوں پر کرائی جائے، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہنگامی بنیادوں پر کرائی جائے ، شہر قائد کی بیشتر سڑکوں پر کھدائی کرکے حکومت بھول چکی ہے ، سندھ حکومت نے سستی ، کاہلی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ سندھ میں حکومت نے جہاں کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ توڑے ہیں وہی پر اس حکومت کی سستی اور کاہلی اس حدتک بڑھ چکی ہے عرصہ دراز سے جاری ترقیاتی منصوبے تاحال تاخیر کا شکار ہیں روڈوں میں کھذے بناکر حکومت بھول چکی ہے کہ یہ صورتحال شہریوں کے مال ، جان اور وقت کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں ،حکومت سندھ کو اس کے باوجود ٹس ومس نہیں ہورہاشاید انہیں شہریوں کی پریشانی کا احساس نہیں یہ صرف ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے کھودے گئے گڑ ھوں اور کھڈوں کے باعث شہریوں کو انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں ،ایک طرف ٹریفک کے مسائل سے عوام پریشان ہورہے ہیں تو دوسری جانب دوسری جانب اڑنیوالی دھول اور مٹی کے باعث شہری سانس اور پھیپھڑوں سمیت دیگر جلدی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہنگامی بنیادوں پر کرائی جائے،جن منصوبوں کو 2018 سے پہلے مکمل کرنے کا عوام سے وعدہ کیاگیا تھا اب تک تکمیلی مراحل میں داخل بھی نہیں ہوئے اوراور سندھ حکومت کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہورہے ہیں اس لیے حکومت سندھ فی الفور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر توجہ دے کر انہیں ہنگامی بنیادوں پر کرائے۔