ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ چوہدری محمد علی تنویر

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چوہدری محمد علی تنویر۔ عوامی نمائندے ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں۔ ترقیاتی کاموں پر سخت مانیٹرنگ کی جائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے تحصیل کھاریاں میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ملک محمد اقبال،چیئرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چیئرمین ملک صفدر بھگوال، چیئرمین راجہ ذوالفقار، چیئرمین ملک آصف صبور، چیئرمین اکرم بزرگوال، چیئرمین محسن لنگڑیال، طارق مہر پنڈی سلطان پور،ذیشان احمد انجینئر لوکل گورنمنٹ ، محمد خاں انچارج طارق اینڈ کو،راجہ سجاد پنڈی ہاشم، چوہدری حبیب ڈھیری شامل تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عوامی سرمایہ کے ضیاع کا سبب بننے والوں کونشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

کہیں بھی ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت آئی تو فوری طور پر کام روک دیا جائے گااور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تخمینے کے مطابق تمام میٹریل کے معیاری ہونے کو یقینی بنایاجائے گا۔ انشا اللہ تمام منصوبہ جات مقررہ وقت کے مطابق ختم کروائیں گے۔ بنیادی انفراسٹرکچر کومکمل کرنے کے علاوہ میگا پراجیکٹس کی تکمیل بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔